جواد ظریف کی عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے عبوری ڈائریکٹر سے ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i355576-جواد_ظریف_کی_عالمی_ایٹمی_توانائی_ایجنسی_کے_عبوری_ڈائریکٹر_سے_ملاقات
ایران کے وزیر خارجہ نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے عبوری ڈائریکٹر سے ملاقات کی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۷, ۲۰۱۹ ۰۶:۴۵ Asia/Tehran
  • جواد ظریف کی عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے عبوری ڈائریکٹر سے ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے عبوری ڈائریکٹر سے ملاقات کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران  کےوزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے نیویارک میں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے عبوری ڈائریکٹر کورنل فروتسا کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران جوہری معاہدے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

فریقین نے اس ملاقات کے دوران تہران میں ہونے والے مذاکرات اور اسی طرح ایران اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان مسائل کا جائزہ لیا۔