Sep ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران کے صدر نے کی ہندوستان کے وزیر اعظم سے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی درخواست

ہندوستان کے وزیر اعظم نے ایران کے صدر سے نیویارک میں ملاقات میں دوطرفہ اور بین الاقوامی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کل نیویارک میں ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی سے ہونے والی ملاقات میں کہا کہ دونوں ممالک موجودہ ثقافتی اور سیاسی روابط کے علاوہ سائنسی، تحقیقاتی اور اقتصادی روابط کے فروغ کے لئے بھی زیادہ سے زیادہ اقدامات کریں۔

 ایران کے صدر نے تہران اور نئی دہلی کی جانب سے بینکنگ، توانائی اور اسی طرح چابھار پورٹ کے فیز ون کی ترقی کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ ایران، ہندوستان اور افغانستان اس پروجیکٹ سے استفادہ کر رہے ہیں اور آنے والی نسلیں نیز اس کے ثمرات کو دیکھیں گی۔

صدر حسن روحانی نے اس موقع پر نریندر مودی سے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے ایسی پالیسی اپنائی جائے جس سے اس علاقے کے عوام کے مسائل و مشکلات حل ہوں۔

اس ملاقات میں ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے حالیہ دورہ ایران اور ایران کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات بہت تعمیری رہی اور ان کا رویہ مجھ سے اس قدر دوستانہ تھا کہ میں سمجھ رہا تھا کہ اپنے گھر میں ہوں۔

ہندوستان کے وزیراعظم نے کہا کہ نئی دہلی نے پر امن مقاصد کے لئے ایران کے جوہری پروگرام اور حق کی حمایت کی اور ہندوستان صرف اقوام متحدہ کی پابندیوں کو تسلیم کرتا ہے اور ایران کے لئے ایک دوست ملک کے عنوان سے جو بھی کام ہوا اس سے دریغ نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ صدر مملکت حسن روحانی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی 74ویں نشست میں شرکت کے بعد تہران کے لئے روانہ ہوگئے۔

ٹیگس