کٹیلے تار فروخت نہیں کئے، بنا لئے پیشرفتہ میزائل اور ڈرون + کارٹون
Sep ۲۸, ۲۰۱۹ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran
ایران میں 22 ستمبر سے ہفتہ دفاع مقدس منایا جاتا ہے
عراق کی جانب سے مسلط کردہ جنگ میں مغربی ممالک نے ایران کو کٹیلے تار فروخت کرنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ ایک دور وہ تھا اور ایک دور آج ہے جب ایران ڈرون کے شعبے میں دنیا کا پانچواں ملک بن گیا ہے جبکہ اس کے میزائلوں سے صیہونی حکومت کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔
عراق کی بعثی ڈکٹیر صدام کی جارح فوج نے بائیس ستمبر انیس سو اسّی کو اپنے اس زعم ناقص میں کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اندر تہران پر قبضہ کرلےگی ، ایران پر ہوائی اور زمینی حملہ کردیا لیکن ایران کے جانبازوں نے پوری دلیری کے ساتھ معدوم صدام کی فوج کا جسے امریکا سابق سویت یونین مغربی ملکوں اور علاقے کی عرب رجعت پسند حکومتوں کی بھی مالی اور اسلحہ جاتی حمایت حاصل تھی مقابلہ کیا اور دشمن کو ذلت آمیز شکست سے دو چار کیا -