Oct ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۴:۵۶ Asia/Tehran
  • پاکستانی زائرین کی ایران آمد کا سلسلہ جاری

اربعین ملین مارچ میں شرکت کے لئے عراق جانے کے لئے اب تک چالیس ہزار پاکستانی زائرین ایران میں داخل ہوچکے ہیں

ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں اربعین کمیٹی کے سربراہ رضا بختیاری نے بتایا ہے کہ گذشتہ پانچ اکتوبر سے بارہ اکتوبر کے درمیان کے عرصے میں ایران کے راستے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کی تعداد چالیس ہزار تک پہنچ گئی ہے اور ان زائرین کی آمد کا سلسلہ تیزی کے ساتھ جاری ہے -

انہوں نے کہا کہ ایران میں داخل ہونے والے پاکستانی زائرین کے لئے قیام و طعام و طبی خدمات کا مکمل انتظام کیا گیا ہے اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات بھی ان کے لئے فراہم ہیں -

ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں اربعین کمیٹی کے سربراہ رضابختیاری کا کہنا ہے کہ پاکستانی زائرین کا ایران کے سرحدی علاقے کے شیعہ و سنی باشندے انتہائی پرتپاک استقبال کررہے ہیں -

زمینی راستے سے عراق جانے کے لئے پاکستانی زائرین کے لئے واحد راستہ ایران کا صوبہ سیستان و بلوچستان ہے - اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران کی جنوب مشرقی سرحد میرجاوہ کو عراق جانے والے پاکستانی زائرین کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

ٹیگس