Oct ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران اور روس نے کی جوہری معاہدے کے تحفظ پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ برائے سیاسی امور نے ایک ملاقات میں ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیا۔

روسی محکمہ خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امورسید عباس عراقچی اور روس کے 

نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کل ماسکو میں ہونے والی ملاقات میں ایران جوہری معاہدے سے متعلق موجودہ مسائل کے طریقے اور ان کے حل کا جائزہ لیا ۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین نےایک دوسرے کے مفادات اور باہمی اصول کو مد نظر رکھتے ہوئے ایران جوہری معاہدے کے نفاذ پر زور دیا۔

اس کے علاوہ عراقچی اور ریابکوف نے خلیج فارس کی صورتحال سے متعلق بات چیت کی اور فریقین نے اس علاقے کی حالیہ کشیدگی میں کمی لانے کے لئے تعمیری تجاویز اور موثر اقدمات کی حمایت کا اعلان کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے گزشتہ ہفتے اس امید کا اظہار کیا تھا کہ جوہری معاہدے کے دیگر فریقین، کوئی خاص اقدام کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ کوئی عملی اقدام نہ  کر سکیں تو اسلامی جمہوریہ ایران جوہری وعدوں میں کمی لانے کے چوتھے مرحلے پر عمل در آمد شروع کرے گا۔

ٹیگس