ایران میں33 ویں عالمی اتحاد امت کانفرنس
33 ویں عالمی اتحاد امت کانفرنس تہران میں منعقد ہوگی۔
عالمی فورم برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی نے اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس میں 33 ویں بین الاقوامی اتحاد امت کانفرنس کے پروگراموں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اتحاد امت مسلمہ کی 33ویں بین الاقوامی کانفرنس میں بہت سےعلماء شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایران مخالف ظالمانہ پابندیاں غیر موثر ہیں.
تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ وحدت اسلامی کانفرنس میں دنیا کے مختلف ممالک سے 350 نامور شخصیات شریک ہوں گی.
آیت اللہ اراکی نے کہا کہ 90 مسلم اور غیر مسلم ممالک کے مذہبی اسکالرز، ممتاز شخصیات اوراعلی عہدیدار شرکت کریں گے.
انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کا عنوان مسجد اقصی کے دفاع میں اسلامی اتحاد ہے جو دارالحکومت تہران میں ہفتہ وحدت کے موقع پر منعقد ہو گا.