دشمن سے مقابلے کے لئے عالم اسلام کو اتحاد کی ضرورت ہے: پیمان جبلی
اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی ایکسٹرنل سروس کے ڈائریکٹر نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران کا اسلامی انقلاب مسلمانوں کے مابین اتحاد و وحدت پر تاکید کرتا ہے کہا کہ دشمن سے مقابلے کیلئے عالم اسلام کو اتحاد کی ضرورت ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی ایکسٹرنل سروس کے ڈائریکٹر پیمان جبلی نے کل تہران میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے اہلسنت علماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے مابین اختلافات پیدا کرنے کیلئے دشمنوں کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی نواز شیعہ، اسرائیلی اور سعودی نواز سنی بھاری رقوم لے کر دشمنوں کے عزائم کی تکمیل کیلئے مسلمانوں کے مابین اختلافات اور تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پیمان جبلی نے کہا کہ ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کا کام عالم اسلام میں اخوت و بھائی چارے کا فروغ ہے۔ ان کا یہ کہنا تھا کہ ہماری ایکسٹرنل سروس حقائق کو برملا کرنے کے علاوہ انحرافی اور تفرقہ انگیزیوں کا مقابلہ کرنے کرنے کیلئے ایران کی جرات مندانہ پالیسی پر گامزن ہے۔
ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی ایکسٹرنل سروس کے ڈائریکٹر نے اسی طرح اسلامی انقلاب کو دوسرے ملکوں کیلئے نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے یہ ثابت کردیا کہ وہ اسلام کے خلاف عالمی سامراج کی سخت ترین صورتحال میں بھی معاشرے کو کامیابی سے ھمکنار کرنے کی صلاحیت و توانائی رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے جو دنیا بھر میں اتحاد و وحدت کے منادی تھے مسلمانوں کے مابین اتحاد و وحدت کی برقراری کیلئے 12سے 17 ربیع الاول کے ایام کو ہفتہ وحدت کا نام دیا اور دنیا بھر میں ان ایام میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے کانفرنس، اہم پروگرام اور ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔