Nov ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف نام نہاد قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں ہے: ایرانی دفترخارجہ

ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں انسانی حقوق سے متعلق نام نہاد قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی  تیسری کمیٹی میں انسانی حقوق سے متعلق ایران کیخلاف قرارداد انسانی حقوق سے متعلق نام نہاد قرارداد پاس کئے جانے پر کہا ہے کہ ایران، انسانی حقوق پر عمل درآمد کو قومی سلامتی کے لئے اہم اور اسے شرعی فرض سمجھتا ہے.

سید عباس موسوی نے مزید کہا ہے کہ ایران مخالف اس قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں اور یہ سراسر دوہرے معیار کی مثال ہے.

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ جو اس قرارداد کا حامی بھی ہے اور وہ انسانیت کیخلاف تمام جرائم بشمول بچوں کے قتل، نقادوں کو کڑی سزا دینے اور آزاد قوموں کے خلاف معاشی دہشتگردی کا ارتکاب کیا ہے، کو انسانی حقوق سے کوئی سرو کار نہیں ہے۔

موسوی نے کہا کہ وہ حکومتیں جن کی انسانی حقوق کی منظم پامالیوں کی ایک لمبی تاریخ ہے اور دنیا بھر کے لوگ، ان کی مداخلت کے تلخ اور حیرت انگیز تجربات کو یاد کرتے ہیں اور آج بھی لوگوں کو ان کے اتحادی کی نہ ختم ہونے والی جنگوں اور آمریت کا شکار ہیں، وہ اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ ایرانی حکومت اور عوام کو انسانی حقوق سے متعلق مشورے دیں۔

ٹیگس