Nov ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran
  • ایران اور روس  نے کی طبی شعبے میں تعاون کے فروغ پر تاکید

نائب ایرانی وزیر صحت اور ان کے روسی ہم منصب نے ایک ملاقات میں ادویات اور طبی ساز و سامان کی برآمدات کے حوالے سے باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

یہ ملاقات ایران اور روس کے درمیان باہمی تعاون کے مشترکہ کمیشن میں طے پانے والے معاہدوں کے نفاذ اور روس میں ادویات اور طبی سامان کی رجسٹریشن کی شرائط کے بارے میں ایک روزہ کانفرنس کے موقع پرہوئی ۔ اس موقع پرانہوں نے طبی سازو سامان اور ادویات کے شعبے میں دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ میں اس طرح کی کانفرنس کے کردار کو تعمیری قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ طبی ساز و سامان اور ادویات کے شعبے میں ایران اور روس کے درمیان بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔

اس موقع پر نائب روسی وزیر صحت نے کہا کہ دونوں ممالک کے مشترکہ کمیشن کے 15 ویں اجلاس میں طے پانے والی مفاہمت کی یادداشت میں منظوری دی گئی تھی ۔

ٹیگس