Dec ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۷ Asia/Tehran
  • تباہ کن بحری جہاز ایرانی بحریہ میں شامل

ایران نے ملکی ماہرین کا تیار کردہ ایک اور تباہ کن بحری جہاز بحریہ میں شامل کردیا۔

تباہ کن بحری جہاز کو بحریہ میں شمولیت کی تقریب جنوب مشرقی ایران میں کنارک نیول بیس میں منعقد ہوئی جس میں ملٹری کوآرڈینیٹر ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریئرایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ تباہ کن بحری جہاز دنا، فاتح اور طارق نامی آبدوزیں بھی عنقریب بحریہ کے حوالے کردی جائیں گی۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ملک کی آبی سرحدوں کی حفاظت کے معاملے پر کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ٹیگس