Dec ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
  • افغان امن عمل میں اغیار کی مداخلت قابل قبول نہیں : جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے افغانستان کے ٹیلی ویژن چینل ایک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تہران کیلئے افغان امن عمل میں اغیار کی مداخلت قابل قبول نہیں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امن مذاکرات افغان رہنماوں کے مابین ہے اور افغان حکومت کو اس کی نگرانی کرنی چاہئیے کہا کہ طالبان پر بھی اسی قانون کا اطلاق ہوتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ سے ایک اہم اور با اثر علاقائی اور عالمی ملک ہونے کے ناطے علاقائی بحران خاص طور سے افغانستان کے بحران کو مذاکرات اور سیاسی طریقے سے حل کرنے پر تاکید کرتا رہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام نے ہمیشہ کہا ہے کہ ایران ،افغان حکومت کے ذریعے امن و استحکام کیلئے کوشش کرتا رہا اور تہران اس سلسلے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔

ٹیگس