Dec ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۳:۲۱ Asia/Tehran
  • امریکہ: ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن کے آٹو پین سے دستخط شدہ تمام سرکاری دستاویزات کو باطل کردیا

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سابق صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ پر شدید حملہ کیا ہے اور بائیڈن کے آٹو پین سے دستخط شدہ تمام سرکاری دستاویزات کو باطل کردیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں ایک بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بائیڈن کی جانب سے آٹوپین مشین کے ذریعے دستخط کی گئیں تمام سرکاری دستاویزات کو اب باطل کر دیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے الزام لگایا کہ بائیڈن کے تقریباً 92 فی صد احکامات پر اس مشین کے ذریعے دستخط کیے گئے تھے۔

"ٹروتھ سوشل" پر اپنی پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ "آٹوپین کا استعمال کرتے ہوئے سلیپی جو بائیڈن کے آٹو پین سے دستخط شدہ تمام دستاویزات کو فوری طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ ان کا کوئی قانونی اثر نہیں بچے گا۔ آٹوپین صرف اس صورت میں قابل قبول ہے جب صدر ذاتی طور پر اس کی اجازت دیں۔"

ٹروتھ سوشل

 

اپنی پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکیوں کو برباد کرنے والی پالیسیوں اور مبینہ دھاندلی والے الیکشن کو امریکیوں کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے۔ ٹرمپ نے لکھا کہ ہمیں اپنے ملک سے بُرے لوگوں کو جلد از جلد نکالنا ہوگا۔ ہمیں یہ کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ بائیڈن انتظامیہ اور دھاندلی والے انتخابات نے امریکہ کے ساتھ کیا کیا؟

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

واضح رہے کہ طویل عرصے سے ٹرمپ 2020 کے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے رہے ہیں اور بائیڈن انتظامیہ کو اس کی داخلی سلامتی اور سرحدی پالیسیوں پر مسلسل تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ ٹرمپ کے تازہ ترین بیان کو ایک بڑے سیاسی حملے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس میں انہوں نے پھر واضح اشارے دیئے ہیں کہ وہ اپنے بنیادی سیاسی موضوعات کے طور پر امیگریشن کو ترجیح دیتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن کے بارے میں ایک اور سخت اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تیسری دنیا کے ممالک سے امیگریشن کو مستقل طور پر روک دیا جائے گا تاکہ بائیڈن انتظامیہ کے دوران آنے والے لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کیا جا سکے۔

 

ٹیگس