Dec ۰۱, ۲۰۲۵ ۰۷:۴۲ Asia/Tehran
  • ترک وزیرِ خارجہ اور ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کے درمیان ملاقات، اہم سیکورٹی مسائل پر تبادلۂ خیال

ترکیہ کے وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان نے ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات کی ہے جس میں سیکورٹی سے متعلق علاقائی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اتوار کی شام کو ترکیہ کے وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان نے اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹرئیٹ میں کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے اعلیٰ عہدے داروں نے غزہ کی صورتِ حال، شام کے  حالات اور غاصب صیہونی حکومت کے تخریبی اور دہشت گردانہ کردار کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔

ترک وزیرِ خارجہ  اور ایران کی اعلیٰ  قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کے درمیان ہونے والی اس اہم ملاقات میں ایران اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ اقتصادی تعاون کی تجاویز پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور ٹرانزٹ سے مربوط تعلقات میں فروغ کے امکانات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

ملاقات میں علاقائی بحرانوں پر قابو پانے کے سلسلے میں ایران اور ترکیہ کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا گیا۔

  ملاقات کے آخر میں ترک وزير خارجہ ہاکان فیدان نے ایران کی اعلیٰ  قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹرعلی لاریجانی کو ترکیہ کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔

 

ٹیگس