اگلا ہفتہ یوکرین کے لیے "فیصلہ کن" ثابت ہوگا: یورپی یونین
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کلاس نے کہا ہے کہ آنے والا ہفتہ یوکرین کے لیے "فیصلہ کن" ثابت ہوگا۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کلاس نے آج برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے دفاع کے اجلاس سے پہلے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آنے والا ہفتہ یوکرین کے لیے فیصلہ کن اور آئندہ کی راہ طے کرنے والا ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ "اگلا ہفتہ سفارت کاری کے لیے فیصلہ کن ہفتہ ہوگا۔"
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کلاس نے مزید کہا کہ "کل ہم نے سُنا کہ امریکہ میں ہونے والی بات چیت مشکل لیکن تعمیری تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ابھی تک نتائج کا علم نہیں ہے لیکن میں آج یوکرین کے وزیر دفاع اور وزیر خارجہ سے بات کروں گی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok
"
دریں اثنا یوکرین کے دو اعلی عہدیداروں نے آج ایکسیوز نیوز ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں امریکہ اور یوکرین کے درمیان روس کے ساتھ ڈی فیکٹو سرحدی حد بندی کے بارے میں پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والی بات چیت کو "مشکل"، "کشیدگی سے پُر" لیکن پھر بھی "تعمیری" قرار دیا۔
ادھرامریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو فلوریڈا سے واشنگٹن جاتے ہوئے صدارتی طیارے میں صحافیوں کو بتایا کہ انہیں مذاکرات کے نتائج کی رپورٹ موصول ہوئی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ "معاہدے تک پہنچنے کے امکانات زیادہ ہیں۔"