غزہ پٹی میں اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں شہید فلسیطینیوں کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کر گئی
غزہ پٹی میں غاصب اسرائیلی فوج کے ذریعہ جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری ہے اور غاصب فوج کی بربریت میں شہید ہونے والے فلسیطنیوں کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ کی پٹی میں غاصب اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 70,103 اور زخمیوں کی تعداد 170,985 ہوگئی ہے۔
الجزیرہ کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ غاصب اسرائیلی حکومت کے تازہ حملوں میں تین فلسطینی شہید اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں 10 اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے شہدا کی تعداد 356 اور زخمیوں کی تعداد 908 تک پہنچ گئی ہے۔
فلسطینی میڈیا رپورٹوں کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ 10 اکتوبر سے شروع ہونے والی جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج نے ایک ہزار سے زیادہ مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری تباہ کن جنگ کے دوران، وسیع پیمانے پر اسپتالوں، اسکولوں، اور پانی اور بجلی کے نیٹ ورک سمیت علاقے کے بیشتر رہائشی علاقوں اور اہم انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok
اس منظم تباہی نے نہ صرف غزہ میں انسانی بحران کو بڑھا دیا ہے بلکہ اس نے امدادی اور تعمیر نو کے عمل کو بھی عملی طور پر مفلوج کر دیا ہے۔ بہت سے خاندان اس تباہی کے سائے میں انتہائی مشکل اور غیر انسانی حالات میں زندگی گزار رہے ہیں جنہیں بنیادی سہولیات تک بھی رسائی نہیں ہے۔