ایران، روس اور چین کی فوجی مشقوں سے دشمن پریشان
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i359489-ایران_روس_اور_چین_کی_فوجی_مشقوں_سے_دشمن_پریشان
میجرجنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا ہےکہ خطے میں بد امنی پھیلانے والے ممالک کو مشترکہ بحری مشقوں سے سبق سیکھ لینا چاہیے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۳, ۲۰۱۹ ۰۷:۰۴ Asia/Tehran
  • ایران، روس اور چین کی فوجی مشقوں سے دشمن پریشان

میجرجنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا ہےکہ خطے میں بد امنی پھیلانے والے ممالک کو مشترکہ بحری مشقوں سے سبق سیکھ لینا چاہیے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجرجنرل سید عبدالرحیم موسوی  نے ایران ، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ایران، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں سے خائف اور پریشان ہیں۔

جنرل موسوی نے کہا کہ بحری مشقوں سے ثابت ہوگیا ہے کہ امن و سلامتی کے خواہاں ممالک خطے کے امن اور سلامتی کے لئے سنجیدہ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ خطے میں بد امنی پھیلانے والے ممالک کو مشترکہ بحری مشقوں سے سبق سیکھ لینا چاہیے۔