Dec ۲۷, ۲۰۱۹ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran
  • ایران، روس اور چین کی مشترکہ مشقوں پر امریکہ کا رد عمل

امریکی وزارت دفاع کے ترجمان نے ایران، روس اور چین کی مشترکہ مشقوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فوجی مشقوں پر اس کی گہری نظر ہے۔

امریکی وزارت دفاع پنٹاگون کے ترجمان شان رابرٹسن Sean Robertson نے کہا ہے کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ سمندری حدود میں آزاد تجارت کے لئے بحری جہازوں کی نقل و حرکت کو یقینی بنانے کی کوشش جاری رکھے گا۔

چین کی وزارت دفاع کے ترجمان "وو چیان" Wu Qian نے اعلان کیا ہے کہ ایران ، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں کا کل بروز جمعہ آغاز ہوجائےگا۔

چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ یہ مشقیں تین دن تک جاری رہیں گی۔ اور ان مشقوں میں بحری خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے بحری توانائیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ادھر ایران کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈئر جنرل ابوالفضل رستگاری نے بھی کل اعلان کیا تھا کہ روس، ایران اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں کا بروز جمعہ آغاز ہوجائےگا۔ بحری مشقیں بحر ہند اور بحر عمان میں منعقد کی جائیں گی۔

ٹیگس