Jan ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran
  • صدر مملکت شہید سلیمانی کے گھر پہنچے

اسلام کے عظیم سپوت جنرل سلیمانی کے اہل خانہ سے تعزیت و تسلیت کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے آج صبح سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس بریگیڈ کے کمانڈر میجرجنرل قاسم سلیمانی کے گھر میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو میں ان کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی اسلام کی راہ میں جدوجہد اور کارہائے نمایاں پر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کل رات رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جنرل سلیمانی کے گھر میں ان کے اہل خانہ سے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے فرمایا کہ جنرل سلیمانی اللہ کی راہ میں کسی سے خوفزدہ نہیں تھے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے شہید کے اہل خانہ اور پورے ایرانی عوام کے لئے صبر عظیم کی دعا کرتے ہوئے فرمایا کہ آج ہم نے دیکھا کہ عوام کا جم غفیر سڑکوں پر آیا۔

یاد رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس بریگیڈ کے ممتاز کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے کمانڈر ابو مہدی المہندس جمعہ کی رات بغداد میں امریکہ  کی دہشت گردانہ کارروائی میں شہید ہوئے تھے۔

 

ٹیگس