شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی انتقامی کارروائی، فوجی ہوگی: تخت روانچی
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا انتقام فوجی ہوگا۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے سی این این سے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکیوں نے ایک فوجی جارحیت میں جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کو شہید کیا ہے، بنابریں ایران کا انتقامی اقدام بھی فوجی ہوگا ۔انھوں نے کہا کہ ایران کس طرح اور کہاں اس دہشت گردانہ جارحیت کا جواب دے گا ، اس کا انتظار کیا جائے ۔
انھوں نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا وہ جنگ کے آثار دیکھ رہے ہیں، کہا کہ جنرل سلیمانی پر دہشت گردانہ فوجی جارحیت امریکا کا جنگی اقدام ہے ۔مجید تخت روانچی نے اس سوال کے جواب میں کہ رہبر انقلاب اسلامی نے کہا ہے سخت انتقام مجرمین کے انتظار میں ہے، اور وہ مجرمین امریکیوں کے علاوہ کوئی اور نہیں ہے، کیا یہ اعلان جنگ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکیوں نے مدتوں سے ایران کے خلاف جنگ شروع کررکھی ہے۔اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے کہا کہ جو کچھ ہورہا اس کو ایران نظرانداز نہیں کرسکتا اور اس جارحیت کا سخت جواب دے گا۔