Jan ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۲:۴۱ Asia/Tehran

عراق میں شہدائے استقامت کی عظیم الشان تشیع جنازہ جاری ہے۔

عراق کے دارالحکومت بغداد سے کاظمین کے لئے شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی تشییع جنازہ شروع ہوگئی ہے اور کاظمین کے الحسنین اسکوائر میں عوام کی بڑی تعداد موجود ہے۔

کاظمین کے حرم مطہر میں شہداء کے جسد خاکی کو طواف کرایا جائے گا جس کے بعد  شہداء کو کربلا اور نجف اشرف لے جایا جائے گا جہاں حرم حسینی اور علوی کا طواف کرایا جائےگا اور اس کے بعد شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے پیکر پاک کو مشہد الرضا میں حرم رضوی میں تشییع اور طواف کے بعد تہران منتقل کیا جائےگا اور منگل کے روز شہید قاسم سلیمانی کو ان کے آبائی علاقے صوبہ کرمان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

 

ٹیگس