شہید پرور قوم کے جذبے کو سلام + ویڈیو
Jan ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۲ Asia/Tehran
مرد مجاہد اور استقامتی محاذ کے سپہ سالار جنرل قاسم سلیمانی، عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر اور انکے ساتھیوں کے جلوس جنازہ میں لاکھوں کی تعداد میں سوگواروں اور اعلی سول و فوجی حکام نے شرکت کی ۔
ایران کے صوبہ خوزستان کے مرکزی شہر اہواز میں شہداء کی تشییع جنازہ کے بعد شہداء کے جسد خاکی کو مشہد مقدس میں تشییع اور حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک میں طواف کے بعد تہران پہونچایا جائیگا جہاں آج رات مصلائے امام خمینی (رح) میں شہداء سے وداع جبکہ کل صبح تہران میں تشییع جنازہ اور اس کے بعد قم المقدس اور کرمان میں بھی جنرل قاسم سلیمانی سمیت دیگر شہداء کی تشییع جنازہ اور تدفین کا پروگرام ہے۔