آبادان میں شہید ابو مہدی المہندس کی تشییع جنازہ میں لاکھوں شریک
Jan ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۴:۴۰ Asia/Tehran
عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس کے جسد پاک کا ایران کے جنوب مغربی شہر آبادان کے عوام نے بے مثال استقبال اور تشیع کی۔
آبادان سے ہمارے نمائندے نے بتایا ہے کہ اس شہر کے عوام نے عراق کی عوامی رضا کارفورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر، شہید جنرل ابو مہدی المہندس کے جنازے میں پورا شہر امڈ پڑا تھا۔
شہید جنرل ابو مہدی المہندس کے جنازے میں آبادان کے عوام نے امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد اور انتقام انتقام کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر شہید جنرل ابو مہدی المہندس کا جسد پاک آبادان کے بعد خرم شہر لے جایا گیا۔ خرم شہر میں بھی شہید ابو مہدی الہندس کے جسد پاک کی تشیع کی گئی۔ اس کے بعد جسد پاک عراق اور ایران کی شلمچہ سرحد سے بصرہ منتقل کیا گیا جہاں بہت بڑی تعداد میں عوام صبح سے ہی سڑکوں پر استقبال کے لئے موجود تھے۔
یاد رہے کہ عراق کی عوامی رضاکا ر فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر شہید جنرل ابو مہدی المہندس کا پیکر پاک بھی اتوار کو شہید جنرل قاسم سلیمانی کے جسد پاک کے ساتھ ایران لایا گیا تھا۔