Jan ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۹ Asia/Tehran
  • ایرانی وزارت خارجہ میں طیارہ حادثےکے متاثرین کیلئے کمیشن قائم

ایران میں یوکرین کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے متاثرین کے مسائل کا جائزہ لینے کے لئے ایک کمیشن قائم کیا گیا ہے.

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے تہران میں یوکرین کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے اور 176 مسافروں اور عملے کے جاں بحق ہونے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کے حکم  پر متاثرین کے قونصلر مسائل کے جائزہ لینے کے لئے ایک کمیشن قائم کیا گیاہے.

سید عباس موسوی نے کہا کہ تمام  قونصلر، مربوط اداروں اور ہوائی اڈوں کے دفاتر کو اس مسئلے کا جائزہ لینے کا حکم دیا گیا ہے.

یاد رہے کہ یوکرین کا ایک مسافر طیارہ بدھ کو تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے اڑان بھرنے کے تھوڑی ہی دیر بعد گرکر تباہ ہوگیا تھا ۔ اس حادثے میں ایک سو سڑسٹھ مسافر اور عملے کے نو افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں اکثریت ایرانی شہریوں کی تھی۔اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی ہائی کمان نے سنیچر کو ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ ایران کے اندر بہت سے اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے امریکا کے صدر اور امریکی فوجی کمانڈروں کی دھمکیوں اور خطے میں فضائی نقل و حمل میں غیر معمولی اضافہ ہوجانے کے پیش نظر اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج، ہر قسم کے ممکنہ حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے ہائی الرٹ کی حالت میں تھیں۔

ٹیگس