ایران کا واقعی انتقام کیا ہوگا؟ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا آیا بیان
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہداء کے خون کا حقیقی انتقام اسی وقت پورا ہوگا جب علاقے سے امریکی فوجیوں کا مکمل انخلاء اور مقبوضہ بیت المقدس بھی آزاد ہو جائے گا۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان جنرل رمضان شریف نے منگل کے روز المیسرہ سے گفتگو میں کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت میں امریکی جرائم کا سخت اور شدید جواب دینے کا سپاہ پاسداران نے وعدہ کیا ہے اور عین الاسد چھاونی کو نشانہ بنانا، اس حوالے سے ایران کا پہلا قدم شمار ہوتا ہے۔
جنرل رمضان شریف نے کہا کہ شہداء کے خون کا حقیقی انتقام اسی وقت پورا ہوگا جب علاقے کے امریکی فوجیوں کا مکمل انخلاء ہو اور مقبوضہ بیت المقدس بھی آزاد ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ شہید جنرل سلیمانی کا ہدف، بیت المقدس کی آزادی تھا اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اس ہدف کے پورہ ہونے تک اس راستے کو جاری رکھے گی۔