Jan ۲۸, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۳ Asia/Tehran
  • افغان مسائل کے حل میں ایران نے تعمیری کردارادا کیا: اقوام متحدہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پرآئے ہوئے افغانستان میں اقوام متحدہ کے معاونتی مشن (یوناما) کے سربراہ تادامیچی یاماموتو نے ایران کے وزیر خارجہ حمد جواد ظریف سے ملاقات کی۔

افغانستان میں اقوام متحدہ کے معاونتی مشن (یوناما) کے سربراہ نے ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں افغانستان کے مسائل کے حل میں ایران کے تعمیری کردار پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر یوناما کے سربراہ نے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے افغان جنگ کے دوران، اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے افغان حکومت اور عوام کی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور افغانستان کے مسائل کے حل میں ایران کے تعمیری کردار کو سراہا۔

اس موقع پر ایران کے وزیر خارجہ نے افغان صدارتی انتخابات کے نتایج سے متعلق بات کرتے ہوئے افغان عوام کی رائے کے تحفظ کی ضرورت اور شفافیت کے ساتھ حتمی نتایج کے اعلان کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ افغانستان کی نئی حکومت جلد از جلد اپنے کام کا آغاز کرے گی۔

جواد ظریف نے افغان حکومت کی قیادت میں بشمول طالبان افغانستان کے تمام سیاسی دھڑوں کے درمیان مذاکراتی امن عمل کی حمایت کرتے ہوئے امریکہ کیجانب سے تمام پیش کردہ تجاویز کو ناقابل بھروسہ قرار دیا۔

انہوں نے افغان مذاکراتی عمل میں آسانی لانے کیلئے اقوام متحدہ کیجانب سے کردار ادا کئے جانے پر بھی تاکید کی۔

 

ٹیگس