یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کےنئےسربراہ کا دورہ ایران
Feb ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۳ Asia/Tehran
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نئے سربراہ ایران کا دورہ کریں گے.
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے کوآرڈینٹر "جوزف بورل" عہدے پر تعینات ہونے کے بعد کل بروز پیر پہلی بار ایران کا دورہ کریں گے.
جوزف بورل ایران میں قیام کے دوران ایرانی وزیر خارجہ اور دیگر اعلی عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کریں گے.
جوزف بورل ایک ہسپانوی سفارتکار ہیں جو حال ہی میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نئے سربراہ کے طور پر منتخب ہوئے ہیں.بورل سے پہلے فیڈریکا موگرینی اس عہدے پر فائز تھیں.