Feb ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۱ Asia/Tehran
  • ایران فلسطینی عوام کے حقوق کا حامی ہے، جواد ظریف کی محمود عباس سے گفتگو

ایران کے وزیر خارجہ نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں صدی ڈیل کی مذمت کی.

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے ساتھ  ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں امریکی حکومت کی سینچری ڈیل کی مذمت کی۔ انہوں نے مظلوم فلسطینی عوام کے حقوق اور ان کی جانب سے قدس کے دارالحکومت کے تحت ایک خودمختار ملک کے قیام کی حمایت پر زور دیا.

محمود عباس نے امریکی منصوبے کے خلاف فلسطین کے موقف اور اس سازش کے خلاف عالمی یکجہتی کے حصول سے متعلق کوششوں کی وضاحت کی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے فلسطینیوں کے مابین قومی مفاہمت کے حصول کی کوششوں کے لئے تہران کی حمایت پر بھی زور دیا۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غاصب صہیونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس میں سینچری ڈیل کی رونمائی کی۔ وائٹ ہاوس میں منعقدہ اس تقریب میں فلسطین کے کسی نمائندے کو مدعو ہی نہیں کیا گیا جب کہ تقریب میں عمان، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے سفیروں نے شرکت کی۔

ٹیگس