Feb ۰۷, ۲۰۲۰ ۲۰:۱۶ Asia/Tehran
  • پاکستانی طلبہ کی شہید قاسم سلیمانی کے مزار پر حاضری

ایران کی مختلف یونیورسٹیوں اور دینی مدارس میں زیرتعلیم سیکڑوں پاکستانی طلبہ نے کرمان میں سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی کے مزار پر حاضری دی اور شہدا کے خون کی پاسداری کا عہد کیا ہے۔

قم، مشہد، اصفہان اور تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں کے دینی مدارس اور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم سیکڑوں پاکستانی طلبہ جمعے کی صبح کرمان کے گلزار شہدا میں واقع امام بارگاہ میں جمع ہوئے اور ایک تعزیتی اجتماع کے  بعد ماتمی دستوں کی شکل میں سردارمحاذاستقامت جنرل قاسم سلیمانی کے مزار پر حاضری دی۔ 

 

پاکستانی طلبہ کرمان میں سردار محاذ استقامت شہید قاسم سلیمانی کے قائم کردہ امام بارگاہ بیت الزھرا  بھی گئے جہاں شہدا کی یاد میں مجلس ترحیم کا اہتمام کیا گیا تھا جس سے مختلف مقررین نے خطاب کیا۔ 
اس موقع پر پاکستانی طلبہ نے شہدا کے نقش قدم پر چلنے اور ولی امر مسلمین آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے احکامات کی پیروی کا عہد بھی کیا۔ 
سردارمحاذاستقامت جنرل قاسم سلیمانی کے مزار پر حاضری
سردارمحاذاستقامت جنرل قاسم سلیمانی کے مزار پر حاضری

 

ٹیگس