Feb ۱۰, ۲۰۲۰ ۲۱:۰۶ Asia/Tehran
  • جشن آزادی کی شب اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ

ایران میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر ہیں اور بڑی بڑی عمارتوں اور شاہراہوں کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے۔ جبکہ آزادی کی شب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں آج رات  9 بجےایرانی عوام نے گھروں، سڑکوں اور گلی کوچوں میں اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے لگائے اور انقلاب اسلامی کے راستے کو جاری و ساری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ جبکہ کل ایرانی عوام جشن آزادی کی ریلیوں میں بھر پورشرکت کر کے ایک بار پھر بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی امنگوں اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد اور امریکہ،اسرائیل اور عالمی سامراج سے نفرت و بیزاری کا اظہارکریں گے۔

ہر سال انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر اکیس اور بائیس بہمن کی درمیانی رات کو تہران کے وقت کے مطابق نو بجے ایرانی عوام اپنے گھروں کی چھتوں ، سڑکوں اور گلی کوچوں میں اللہ اکبر کے نعرے لگاتے ہیں۔

ایرانی عوام اللہ اکبر کے نعروں کے ذریعے اپنے اتحاد اور اسلامی نظام کے ساتھ اپنی وفاداری کا اظہار کرتے اور ایران کے دشمنوں اور سامراج کے منہ پر زوردار طمانچہ لگاتے ہیں۔

بائیس بہمن مطابق گیارہ فروری کے دن نکالے جانے والے جلوسوں میں ایرانی عوام کی شرکت ان کامیابیوں کے لئے ہوگی جو ایرانی قوم نے سفارتی ، اقتصادی، سائنسی اور سیاسی شعبوں میں علاقائی اورعالمی سطح پرحاصل کی ہیں ۔

سحرعالمی نیٹ ورک جشن آزادی کی شب میں اپنے تمام سامعین، ناظرین اورقارئین کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے۔

 

ٹیگس