Feb ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۰ Asia/Tehran
  • ایرانی عوام کا تاریخی جشن، انقلابی امنگوں سے تجدیدعہد

بائیس بہمن مطابق گیارہ فروری اسلامی انقلاب کی اکتالیسویں سالگرہ کے موقع پر ایران کے عوام نے ایک بار پھر اپنے اتحاد و یگانگت کا شاندار جلوہ پیش کیا۔

ایران کے کروڑوں مومن اورانقلابی عوام نے اسلامی انقلاب کی اکتالیسویں سالگرہ کے موقع پر ملک کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں تاریخی ریلیاں نکال کر اسلامی انقلاب کی اقدار، بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی(رح) کے اصولوں اور رہبرانقلاب اسلامی کے فرمودات اور شہدا کے خون سے بھرپور وفاداری کا اعلان کیا۔

اسلامی انقلاب کی کامیابی کی اکتالیسویں سالگرہ کے موقع پرآج منگل کے روز صبح 9 بجے پورے ملک کے ایک ہزار سے زائد شہروں اور دس ہزار قریوں میں بیک وقت ریلیاں نکالی گئیں اور پورا ملک گھنٹوں اللہ اکبر کے نعروں کے ساتھ ساتھ امریکا مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا۔

اسلامی انقلاب کی اکتالیسویں سالگرہ کی تاریخی ریلیوں اورجشن میں بچے جوان خواتین اور بڑے بوڑھے سبھی نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کرکے اکتالیسویں سالگرہ کو یاد گار بنادیا اور دشمن قوتوں کے منہ پر زور دار طمانچہ رسید کیا۔

ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان صوبائی صدر مقام سمیت صوبے کے سبھی شہروں میں شیعہ و سنی مسلمانوں نے ایک ساتھ اورشانہ بہ شانہ جشن انقلاب کی ریلیوں میں شرکت کی اور اسلامی انقلاب اور نظام کے تئیں اپنی وفاداری کا اعلان کرتے ہوئے دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں استقامت کے عزم کا اعلان کیا۔

اسی طرح کے مناظر ایران کے صوبہ کردستان اور مغربی آذربائیجان میں بھی دیکھنے کو ملے جبکہ مذہبی اقلیتوں نے بھی جشن انقلاب کی ریلیوں میں بھرپورشرکت کی اور دنیا والوں پر ایرانی قوم کے اتحاد و بھائی چارے کا غیر معمولی مظاہرہ کرکے دشمنوں اور ان سرفہرست امریکا اسرائیل اور علاقے میں ان کی بعض رجعت پسند اتحادی حکومتوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ اسلامی انقلاب کی اکتالیسویں سالگرہ کے تاریخی اور پرشکوہ جشن میں کروڑوں ایرانیوں نے یہ بے مثال شرکت ایک ایسے وقت کی ہے جب امریکی حکام نے ایران پر سخت ترین پابندیاں عائد کیں۔

جشن انقلاب کی ریلیوں کے شرکا نے اپنی قرارداد میں حضرت امام خمینی (رح) کے اصولوں سےوفاداری اور رہبرانقلاب اسلامی سے تجدید عہدکرتے ہوئے ایرانی حکام سے کہا کہ وہ امریکا اور بعض دیگر یورپی ملکوں کے ناجا‏ئز اور غیر قانونی مطالبات و تسلط پسندی کا بھرپور جواب دیں۔

 

ٹیگس