Feb ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران میں پارلیمانی انتخابات کی مہم کا آخری دن

ایرانی پارلیمنٹ کے انتخابات کے سلسلے میں امیدواروں کی طرف سے تشہیراتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں گیارہویں پارلیمانی انتخابات کی مہم کا آج آخری دن ہے اور انتخابی مہم اپنے عروج کو پہنچ چکی ہے۔ اسی سلسلے میں دارالحکومت تہران، مشہد مقدس، اصفہان، قم، زاہدان، کرمان اورگرگان سمیت ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عوام زور و شور سے انتخابی مہم میں شریک ہیں اور اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے سرگرم عمل ہیں۔

ایران میں انتخابی مہم جو جمعرات 13 فروری کو شروع ہوئی کل 20 فروری بروز جمعرات صبح 8 بجے ختم ہوجائے گی۔

اوراسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائےاسلامی کے گیارہویں دور کے الیکشن کے لئے 21 فروری بروز جمعہ کو پورے ملک میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور ایرانی عوام اس بار بھی انتخابات میں بھرپور طریقے سے شرکت کرکے اسلامی جمہوری نظام سے اپنی وفاداری کا ایک بار پھر اعلان کریں گے۔

ایران کی گیارہویں مجلس شورائے اسلامی یا پارلیمنٹ کے انتخابات میں سات ہزار سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔

 

ٹیگس