Feb ۲۰, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۹ Asia/Tehran
  • انتخابات، ملک کا سب سے بنیادی مسئلہ ہے+ پوسٹر

اگر عام انتخابات مضبوط اور صحیح طریقے سے انجام پائیں تو تمام مشکلات آہستہ آہستہ حل ہو جائیں گی۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ اکیس فروری کے پارلیمانی انتخابات دشمنوں کے بہت سے ناپاک عزائم کو ناکام بنادیں گے۔

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان کے لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے منگل کو تہران میں ملاقات کی تھی -

رہبرانقلاب اسلامی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ امریکی حکام کی کوشش ہے کہ وہ ایرانی نوجوانوں کو اسلامی جمہوری نظام سے دور کردیں فرمایا کہ عوام نے جس طرح سے گیارہ فروی، اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی ریلیوں اور شہید جنرل قاسم سلیمانی کے جلوس جنازہ میں کروڑوں کی تعداد میں شرکت کی تھی اس طرح اکیس فروری کے پارلیمانی انتخابات میں بھی بھرپور شرکت کرکے دشمن کو مایوس کردیں گے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ انتخابات ایک عمومی جہاد اور اسلامی نظام و ملک کی آبرو کے ضامن ہیں فرمایا کہ یہ انتخابات ایران کے دشمنوں کے مکر و حیلے کا جواب ہوں گے اور ایرانی عوام جانتے ہیں کہ انہیں کیا کرنا ہے ۔

 

 

ٹیگس