Feb ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۱ Asia/Tehran
  • اوور ہال کیے گئے آٹھ فوجی اور ٹرانسپورٹ طیارے فضائیہ کے حوالے

مختلف اقسام کے آٹھ فوجی طیارے مکمل اور ہالنگ کے بعد ایک خصوصی تقریب کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے حوالے کر دیئے گئے۔

اوور ہال شدہ طیاروں کی فضائیہ میں شمولیت کی تقریب میں ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی بھی شریک تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ایران کے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ فوجی طیاروں کی اوور ہالنگ ایک پیچیدہ عمل ہے اور دنیا کے صرف چند طاقتور ممالک کے پاس ہی یہ ٹیکنالوجی موجود ہے۔
جن طیاروں کی اوور ہالنگ کی گئی ہے ان میں ایف چودہ، ایف فور، سوخو اور میراج جیسے لڑاکا طیاروں کے علاوہ سی ون تھرتی، سیون زیرو سیون اور سی ٹوئنٹی سیون ٹرانسپورٹ طیارے شامل ہیں۔ 
 
ایران کے وزیردفاع نے اس موقع پر کہا کہ مذکورہ طیاروں کی مکمل جدید کاری کی گئی اورانہیں ماڈرن سسٹم سے لیس کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ طیارے اپنے مشن میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے کے قابل ہیں اور ان میں ایک ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے کروز میزائل بھی نصب کے جاسکتے ہیں۔
 
ایران کے وزیردفاع نے یہ بات زور دے کر کہی کہ فوجی طیاروں کے اوور ہالنگ کے نظام کے نتیجے میں ملک کی دفاعی اور فوجی طاقت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ زرد مبادلہ کی بھاری بچت بھی ہوئی ہے۔ 

ٹیگس