Feb ۲۱, ۲۰۲۰ ۲۳:۵۳ Asia/Tehran
  • ایران: پولنگ کا وقت ختم  ووٹوں کی گنتی شروع

پولنگ مراکز پرعوام کے جوش و خروش اور عوام کی پولنگ اسٹیشنوں میں بڑے پیمانے پر موجودگی کے پیش نظر ایران کی وزارت داخلہ نے ووٹنگ کی مدت رات بارہ بجے تک بڑھا دی تھی۔

ایران کے گیارہویں پارلیمانی اور پانچویں مجلس خبرگان کے پہلے ضمنی انتخابات کے لئے آج جمعہ کو صبح آٹھ بجے ووٹنگ شروع ہوئی  تھی جو رات بارہ بجے تک جاری رہی۔

ووٹنگ کا وقت صبح آٹھ بجے سے شام سات بجے تک تھا لیکن پولنگ مراکز پر رائے دہندگان کی بھیڑ کے پیش نظر ووٹنگ کی مدت کئی بار بڑھادی گئی -

ایران کے گیارہویں پارلیمانی انتخابات میں ایک بار پھر رائے دہندگان نے غیر معمولی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا -

آج کے پارلیمانی انتخابات میں بیس لاکھ سے زائد نئے ووٹروں نے بھی  ووٹنگ میں حصہ لیا۔ 

ٹیگس