Feb ۲۳, ۲۰۲۰ ۲۳:۴۵ Asia/Tehran
  • ایرانی پارلیمنٹ کے انتخابات میں ٹرن آوٹ 42.57 فیصد

ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ملک میں منعقد ہونے والے گیارہویں پارلیمانی انتخابات میں عوام کی شرکت 42.57 فیصد تھی۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے اتوار کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ جمعہ کے روز پارلیمانی انتخابات میں 24 ملین 512 ہزار 404 افراد  نے شرکت کی اور ووٹنگ کا تناسب 42.57 فیصد رہا۔

رحمانی فضلی کا کہنا تھا کہ اس میں سے 48 فیصد خواتین اور 52 فیصد مرد تھے۔

واضح رہے کہ مجلس شورای اسلامی پارلیمنٹ کے گیارہویں دور کے انتخابات اور ماہرین کی کونسل کے پانچویں دور کے پہلے وسط مدتی انتخابات کیلئے جمعہ کے روز ووٹنگ ہوئی۔

ٹیگس