Feb ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۹ Asia/Tehran
  • ایران کے داخلی امور میں امریکی مداخلت پر شمخانی کا سخت رد عمل

ایران کی قومی سلامتی کے سیکریٹری نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو کی جانب سے ایران کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخت پر کہا کہ ابھی تک عین الاسد فوجی اڈے پر وائٹ ہاوس کے حکام کی جانب سے حقیقت پر مبنی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کے سیکریٹری علی شمخانی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئوکی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے ایران کی جانب سے اطلاعات کو چھپانے پر کہا کہ ابھی تک وائٹ ہاوس نے عین الاسد فوجی اڈے ، افغانستان میں امریکہ کے جاسوس طیارے کی سرنگونی اور امریکہ میں انفلوئنزا سے متعلق حقایق سے آگاہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو نے اپنے ایک مداخلت پسندانہ بیان میں دعوی کیا تھا کہ شاید ایران نے کورونا وائرس سے متعلق تفصیلات کو چھپایا ہے۔

ٹیگس