ایران میں کورونا میں مبتلاء مریضوں کی تعداد میں اضافہ
ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اب تک ایران میں صرف نو سو اٹھتر افراد کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے ہیں
ایران کی وزارت صحت کے انفارمیشن سینٹر کے سربراہ کیانوش جہانپور نے اتوار کو کہا کہ افسوس کہ کورونا کا شکار چوّن افراد اب تک اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ پچھتر افراد شفایاب ہوچکے ہیں ۔کورونا وائرس دسمبر دوہزار انیس میں چین کے شہر ووہان سے پھیلنا شروع ہوا ہے۔کورونا وائرس اب تک چین کے تیس صوبوں سمیت دنیا کے انسٹھ ممالک میں پھیل چکا ہے۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں ستاسی ہزار افراد کورونا میں مبتلا ہیں جبکہ اکتالیس ہزار سے زیادہ افراد صحتیاب اور دوہزار نو سو سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
درایں اثنا ایران کے نائب وزیر صحت نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے تمام اسپتال، کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کو بھرتی کرنے کے لئے تیار ہیں۔ایران کے نائب وزیرصحت قاسم جان بابائی نے ملک کے تمام میڈیکل کالجوں کے نام خط لکھ کر اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلاء مریضوں کی دیکھ بھال اور کنٹرول کی ضرورت کے پیش نظر لازم ہے کہ تمام اسپتال فی الحال نان ایمرجنسی مریضوں کو ایڈمیٹ کرنا روک دیں اور کورونا کا شکار مریضوں کو ایڈمیٹ کریں۔