ایران نے شام کے بارے میں او پی سی ڈبلیو کی رپورٹ مسترد کر دی
Apr ۲۷, ۲۰۲۰ ۲۳:۰۵ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں او پی سی ڈبلیو کی تحقیقاتی ٹیم کی پہلی روپوٹ کے جانبدار اور اس ادارے کے دائرہ اختیار سے خارج قرار دیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے پیر کے روز ارنا سے گفتگو میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ موجودہ وقت میں ایران کیمیائی ہتھیاروں کی سب سے بڑی قربانی رہا ہے اور وہ کسی بھی صورت میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ او پی سی ڈبلیو کی شام کے بارے میں رپورٹ غیر ملکیوں کے دباؤ میں تیار کی گئی ہے اس میں جگہ جگہ دہشت گرد گروہوں اور نام نہاد انسانی حقوق کے ادارے وائٹ ہیلمٹ کو ذریعہ بنایا گیا ہے۔
سید عباس موسوی نے کہا کہ ایران کو او پی سی ڈبلیو جیسے ماہر ادارے کی شبیہ خراب ہونے کی فکر ہے۔