Apr ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • خلیج فارس میں جماران بحری جہاز پر قومی پرچم لہرایا گیا

خلیج فارس کے قومی دن کے موقع پر ایران کے جماران بحری جہاز پر اسلامی جمہوریہ ایران کا قومی پرچم لہرایا گیا۔

اس موقع پر ایران کے صوبے ہرمزگان کے گورنر جنرل فریدون ہمّتی نے کہا کہ ایران میں دس اردیبہشت یعنی انتیس اپریل کو خلیج فارس کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے کہ جس دن سولہ سو بائیس عیسوی میں جنوبی ایران سے پرتگالی سامراج کو نکال باہر کر کے ایرانی سرحدوں سے اس کا خاتمہ کر دیا گیا۔

تیس اپریل سولہ سو بائیس کو ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں پرتگالیوں کو شکست دی اور ان کے ڈیڑھ سو سالہ تسلط کو ختم کرکے انھیں اس خطے سے نکال باہر کر دیا جس کے بعد سے اس تاریخ کو ایران میں ہر سال خلیج فارس کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ خلیج فارس کے بعض عرب ممالک حالیہ برسوں کے دوران مغربی سامراج کے ورغلانے پر خلیج فارس کا نام تبدیل کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں تاہم اب تک وہ اپنے اس غیر منطقی مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔

ٹیگس