May ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۰ Asia/Tehran
  • ایران میں کورونا کو تشخیص دینے کی سطح میں اضافہ ہوا ہے: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کے نمائندے نے گزشتہ مہینے کے دوران ایران کی پاستور انسٹیٹیوٹ کی جانب سے کورونا ٹیسٹ کرانے کی لیبارٹریوں کی تعداد بڑھانے کی قدردانی کرتے ہوئے اس قسم کے اقدامات کو ایران میں کورونابوائرس کی تشخیص کی سطح بڑھنے کا باعث قرار دیا۔

عالمی ادارہ صحت کے نمائندے کریستف ہاملمن( Christoph Hamelmann) نے بدھ کے روز دارالحکومت تہران میں پاستور انسٹیٹیوٹ کا دورہ کرنے کے موقع پر کورونا ٹیسٹوں میں نمایاں اضافے اور لیبارٹریوں میں کورونا کی تشخیص کے لئے ہونے والے ٹیسٹوں کی تائید کرتے ہوئے اسے عالمی ادارہ صحت کی تجویز کردہ پالیسیوں کے دائرے میں قرار دیا۔

واضح رہے کہ تہران میں پاستور انسٹیٹیوٹ ایک تحقیقاتی اور تعلیمی ادارہ ہے جو طبی خدمات عوام تک پہنچانے اور عوام کی صحت و سلامتی کے لئے گزشتہ سو سال سے سرگرم ہے اور اس ادارے نے ایران اور دنیا میں متعدد بیماریوں کو کنٹرول کرنے میں اہم اور موثر کردار ادا کیا ہے۔

ٹیگس