May ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
  • امریکہ کے پاس ایرانی سائنسداں کو قید میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں

اقوام متحدہ میں ایران کے پریس آفس کے ڈائریکٹر نے ایرانی سائنسداں سیروس عسگری کو ہر قسم کے الزام سے با عزت بری کئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب امریکہ کے پاس ایرانی سائنسداں کو قید رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے پریس آفس کے ڈائریکٹرعلی رضا میریوسفی نے  ٹوئیٹ کرتے ہوئے ایرانی اور امریکی قیدیوں کے تبادلے سے متعلق نیویارک ٹائمز کے دعوے کے رد عمل میں لکھا کہ اس قسم کی صورتحال میں تبادلے سے متعلق ہر قسم کی قیاس آرائیاں بے جا ہیں۔

نیویارک ٹائمز نے اپنی حالیہ اشاعت میں ایران اور امریکہ کے مابین پائی جانے والی کشیدگی کے  باوجود یہ دعوی کیا کہ تہران اور واشنگٹن دو قیدیوں کے تبادلے کیلئے آپس میں گفتگو کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 59 سالہ ایرانی سائنسداں سیروس عسگری نومبر 2019 میں اوہایو یونیورسٹی میں یونیورسٹیوں سے مربوط تجارتی اسناد کو چرانے کے الزام سے باعزت بری ہو گئے تھے تاہم امریکی امیگریشین نے انھیں ایران جانے کی تاحال اجازت نہیں دی ہے۔

روزنامہ گارڈین نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ڈاکٹر سیروس عسگری، ایران پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزام سے بری ہونے کے باوجود امریکہ کے ادارہ امیگریشن کےعقوبت خانے میں قید ہیں اور وہ کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

ٹیگس