Dec ۱۹, ۲۰۲۵ ۲۰:۲۱ Asia/Tehran
  • وزارت خارجہ: کینیڈا کا اقدام ، برتری طلبانہ ہے

ایران کی وزارت خارجہ نے بے بنیاد دعووں کے تحت بعض ایرانی حکام پر کینیڈا کی پابندیوں پر نکتہ چینی ہے۔

سحرنیوز/ایران:وزارت خارجہ ایران میں انسانی حقوق کی ڈائریکٹر جنرل فروزندہ ودیعتی نے کینیڈا کی حکومت کی جانب سے بعض ایرانی شہریوں پر انسانی حقوق کے حوالے سے بے بنیاد الزامات کے تحت پابندیاں عائد کرنے کے اقدام کی سخت مذمت کی اور اسے مداخلت پسندانہ اور احساس برتری پر مبنی قرار دیا۔

وزارت خارجہ میں خواتین اور انسانی حقوق کے ڈائریکٹر جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ کینیڈا کا یہ مداخلت پسندانہ اقدام ہر قسم کے قانونی اور اخلاقی جواز سے عاری ہے۔

 

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

انہوں نے کینیڈا کی حکومت کو مقامی لوگوں کے انسانی حقوق کو منظم طریقے سے پامال کرنے کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ وہ فلسطینی عوام کے قتل عام اور خطے کے دیگر ممالک کے خلاف جارحیت میں نسل کش صیہونی حکومت کے ساتھ طویل عرصے سے شریک رہی ہے اور اسے ایران کے خلاف انسانی حقوق کے منافقانہ دعوے کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

 

ٹیگس