May ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۷ Asia/Tehran
  • ایران کے 157 شہروں میں نماز جمعہ کے اجتماعات

ایران کے 157 شہروں میں آج نماز جمعہ کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے 157 شہروں میں آج نماز جمعہ کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوں گے اور یہ وہ شہر ہیں جہاں کورونا کو کنٹرول کیا گیا ہے۔ وزارت صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ طبی اصولوں پرعمل کریں اور نماز کے وقت سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں، گھروں سے وضو کر کے جائیں، دستانے پہنیں، فیس ماسک لگائیں اور ہاتھ ملانے سے گریزکریں۔

واضح رہے کہ ایران کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جو شہر سفید زون کہلائے ان میں نماز با جماعت ادا کرنے کی اجازت ہے اور وہاں 16 مئی سے ایک مہینے کیلئے اسکول بھی کھولے جائیں گے۔ اور جو شہر ریڈ زون ہیں وہاں بدستور مختلف قسم کی پابندیاں بدستور جاری رہیں گی۔  

ایران میں کورونا وائرس میں اب تک ایک لاکھ 3 ہزار135افراد مبتلا ہوئے ہیں جن میں سے اب تک 82 ہزار474 افراد اللہ کے فضل و کرم سے صحت یاب ہوئے اور 6 ہزار486 افراد جاں بحق ہوئے۔

ٹیگس