May ۱۰, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۶ Asia/Tehran
  •   شامی عوام ہی شام کے مستقبل کا فیصلہ کرسکتے ہیں

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بعص ذرائع ابلاغ میں اس قسم کے دعووں کو کہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آستانہ امن عمل کے ضامن ممالک، شام کے مستقبل کا فیصلہ کرر ہے ہیں مسترد کرتے ہوئے انھیں بے بنیاد قرار دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے اتوار کے روز کہا کہ ایران، روس اور ترکی آستانہ امن عمل کے ضامن ممالک کی حیثیت سے کشیدگی میں کمی کے علاقوں کے قیام، شام کی آئین ساز کمیٹی کی تشکیل اور قومی مفاہمت کیلئے مذاکراتی عمل کے ذریعے انٹرا شامی ڈائیلاگ کی تقویت کی کوشش کرتے ہیں تا کہ شامی عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرلیں۔

سیدعباس موسوی نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ صرف شامی عوام ہی شام کے مستقبل اور حکومت کی نوعیت سے متعلق فیصلہ کرسکتے ہیں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، دہشتگردی کیخلاف لڑنے کیلئے بدستور شامی عوام اور حکومت کی حمایت کرتا ہے اور مستقبل میں بھی کرتا رہے گا۔

آستانہ امن سے متعلق مذاکرات ایران روس اور ترکی کے مشترکہ اقدامات کے نتیجے میں شروع ہوئے ہیں جن کا مقصد بحران شام کو سیاسی طریقے سے حل کرنا ہے۔

ٹیگس