ایران نے افغانستان میں دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی
May ۱۲, ۲۰۲۰ ۲۲:۵۱ Asia/Tehran
افغانستان میں ایران کے سفارتخانے نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کابل میں دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی۔
افغانستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کےسفارتخانے نےافغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی حکومت اورعوام کابل، لغمان اور ننگرھار میں ہونے والے دہشتگردانہ دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ ، حکومت اور افغان عوام کے غم میں شریک ہے۔
ایران کے سفارتخانے نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ اس قسم کے دہشتگردانہ واقعات میں سخت رد عمل ظاہر کرے۔
واضح رہے کہ آج کابل میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں عورتوں اور بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے۔ جبکہ ننگرھار میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں 24 افراد جاں بحق اور 68 زخمی ہوئے۔