May ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۶ Asia/Tehran
  • امریکہ میں بدترین حکومت بر سر اقتدار ہے: صدر روحانی

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے امریکی حکومت کو بدترین حکومت قرار دیا۔ انہوں نے کہا امریکی حکومت ہمیشہ دہشت گرد رہی ہے مگر وہاں کی موجودہ حکومت نے دہشت گردی کی تمام حدیں پار کر لی ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر روحانی نے بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس میں حالیہ چند برسوں کے دوران امریکہ کے دہشت گردانہ اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ دنیا کی آزاد اور مظلوم قوموں کے خلاف مجرمانہ اقدامات انجام دئے ہیں اور اس وقت وہ کورونا جیسا خطرناک ترین وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود، دواؤں کی خریداری میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے۔

ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ ایران کو گذشتہ دو برسوں کے دوران امریکہ کی بدترین حکومت کا سامنا ہے جبکہ اپنی تاریخ میں امریکہ کبھی اس حد ظالم، بے رحم اور ناتواں نہیں رہا ہے اور اس نے جرم و جرائم کی ساری حدین پار کرلی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی موجودہ حکومت کے وزیر خارجہ، سیاست سے بالکل نابلد ہیں اور وہ سیاست کے الف ب سے بھی واقف نہیں۔

صدر مملکت نے کورونا وائرس کے مقابلے میں ایرانی عوام کی امداد اور طبی محکمے کی فداکاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام معاشی امداد، ایرانی قوم کا انفاق اور ڈاکٹروں اور نرسوں سمیت طبی محکمے کے تمام اراکین کی خدمات و ایثار کو، دینی و اسلامی ثقافت پر استوار ہے۔

انہوں نے کورونا وائرس کا مقابلہ کئے جانے میں ایرانی ڈاکٹروں اور نرسوں کی کوششوں کو مثالی قرار دیا اور کہا کہ اس ثقافت کا سرچشمہ قرآن مجید اور اہلبیت اطہار علیہم السلام کی سوانح حیات اور ان کی سیرت طیبہ ہے۔

ٹیگس