کورونا کے علاج میں ایرانی ماہرین کی اہم پیشرفت
May ۱۸, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۷ Asia/Tehran
ایرانی سائنسدانوں نے اسٹم سیلز ٹیکناجی کے شعبے میں جاری ایک تحقیقاتی منصوبے کے تحت کورونا وائرس کے علاج کے دورانیہ کو کم کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کا دورانیہ اب تک دو سے آٹھ ہفتے طویل تھا تاہم ایرانی سائنسدانوں نے تین ماہ کی انتھک محنت اور تحقیقات کے بعد اسے کم کر کے محض چھے روز تک پہنچا دیا ہے۔
یہ شاندار کامیابی ایران کی نالج بیسڈ کمپنی کے ماہرین نے اسٹم سیلز ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک تحقیقاتی منصوبے کے تحت حاصل کی ہے جسے کورونا کے مریضوں کے علاج کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔