May ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۴ Asia/Tehran
  • احتیاطی تدابیر کے ساتھ ایران کی مساجد میں نماز عیدالفطر کے اجتماعات

ایرانی عوام نے ایک ماہ کے رمضان المبارک کے روزے اور عبادات و اعمال انجام دینے کے بعد اتوار کے روز مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ نماز عید الفطر ادا کی۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے دفتر نے اعلان کیا کہ اتوار کو ایران میں یکم شوال اور عید کا دن ہے۔

ایران میں کورونا کے خلاف مہم سے متعلق کمیٹی کے فیصلے کی بنیاد پر ملک کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے صحت عامہ کے بنائے گئے اصولوں کے تحت عید الفطر کی نماز کے اجتماعات منعقد ہوئے تاہم ریڈ زون علاقوں میں زیادہ اجتماعات والے مقامات پر نماز عید کا باجماعت اہتمام نہیں کیا گیا۔

لفظ فطر یعنی اندرونی فطرت کی طرف انسان کی واپسی ہے اور یہی وہ وہ رمز و راز ہے کہ جسے انسان عید الفطر کے دن حاصل کرتا ہے تاکہ انسان اس عید کے دن اس فطرت کی طرف واپسی کرے جو خداوند متعال نے اس کے وجود میں رکھی ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان سمیت دنیا کے اکثر ممالک میں اتوار کو عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔

ٹیگس