May ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۹ Asia/Tehran
  • تہران کے سابق میئر قالیباف ایرانی پارلیمنٹ کے نئے اسپکر

تہران کے سابق میئر محمد باقر قالیباف اسلامی جمہوریہ ایران کی گیارہویں پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی گیارہویں پارلیمنٹ کا اجلاس آج صبح شروع ہوا جس میں اسپیکر کا انتخاب عمل میں آیا۔ اسپیکر کے لئے ہونے والی ووٹنگ میں تہران کے سابق میئر محمد باقر قالیباف نے 264 ووٹوں میں سے 230 ووٹ حاصل کئے اس طرح محمد باقر قالیباف ایرانی پارلیمنٹ کے گیارہویں مرحلے میں بھاری اکثریت سے اسپیکر منتخب ہوئے۔

اسپیکر کے دو دوسرے امیدواروں میرسلیم اورفریدون عباسی کو بالترتیب 12 اور 17 ووٹ ملے۔

سید امیر حسین قاضی ‌زاده اور علی نیک زاد ڈپٹی اسپیکر اول اورڈپٹی اسپیکر دوم منتخب ہوئے۔

محمد باقر قالیباف اس سے قبل تہران کے میئر بھی رہ چکے ہیں۔

ایران میں پارلیمانی انتخابات اکیس فروری کو ہوئے تھے جس میں دو کروڑ پینتالیس لاکھ سے زائد افراد نے اپنا حق رائے دھی استعمال کیا تھا۔

دو سو آٹھ حلقوں میں ہونے والے انتخابات میں ایک سو ستانوے امیدوار پہلے مرحلے میں کامیاب ہوگئے تھے جبکہ گیارہ انتخابی حلقوں میں کوئی بھی امیدوار مطلوبہ ووٹ حاصل نہیں کرسکا تھا۔ ان حلقوں میں ضمنی انتخابات گیارہ ستمبر کو کرائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ دو سو نوے ارکان پر مشتمل ہے جن کا انتخاب ہر چار سال بعد کیا جاتا ہے۔

ٹیگس