دنیا اب امریکی بہانوں سے دھوکہ نہیں کھائے گی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i366890-دنیا_اب_امریکی_بہانوں_سے_دھوکہ_نہیں_کھائے_گی
ایران کا کہنا ہے کہ دنیا اب امریکا کی بہانے بازیوں سے دھوکہ کھانے والی نہیں ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
May ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۲ Asia/Tehran
  • دنیا اب امریکی بہانوں سے دھوکہ نہیں کھائے گی

ایران کا کہنا ہے کہ دنیا اب امریکا کی بہانے بازیوں سے دھوکہ کھانے والی نہیں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے امریکا کی جانب سے عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او سے نکلنے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ الزامات لگانے کی امریکی چال اب زیادہ دن تک نہیں چل پائے گی۔

انہوں نے ٹویٹ کر کہا کہ ایک نئے ڈرامے کے تحت امریکا نے عالمی ادارہ صحت سے تعلقات منقطع کر لئے ہیں۔

سید عباس موسوی نے کہا کہ اپنے عوام کے بارے میں ذمہ داریوں پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے امریکا، ہمیشہ بچنے کے لئے راستہ تلاش کرتا ہے تاکہ اس کی ناکامیابیوں پر پردہ ڈال سکے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے جمعے کو عالمی ادارہ صحت سے باضابطہ طور پر نکلنے کا اعلان کیا تھا۔